سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، بلوچستان میں بی ایل اے کا صفایا، 48 گھنٹوں میں 145 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں بی ایل اے کے 145 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ نوشکی میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب مکمل طاقت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن، موپنگ، جیوفینسنگ اور فضائی نگرانی کے ذریعے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے۔

نوشکی میں اب تک 13 دہشتگرد تلاش کر کے ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ مزید دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی اس حوالے سے مزید خوشخبری متوقع ہے۔

دوسری جانب بعض پروپیگنڈا ذرائع وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے بیانات کے برعکس یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ حملے پی ٹی آئی کے موقف کو درست ثابت کرتے ہیں تاہم وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرات موجود نہیں ہیں، بلکہ صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں شراکت اور تعاون پر زور دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حالیہ میڈیا سے بات چیت اور پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بلوچستان حکومت دہشتگردوں کے خلاف پرعزم ہے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کی صورت حال مختلف ہے جہاں بعض حلقے دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں اور سیکیورٹی اقدامات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی! سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر بڑا حملہ، دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، متعدد دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی عوامل ٹی ٹی پی کو اس صوبے میں سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

Scroll to Top