نوشکی میں مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی مدد کیسے کی، فیلڈ سے وڈیو منظر عام پر آ گئی

بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف حالیہ کامیاب آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانبازی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

 ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مقامی شہریوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی بروقت اطلاع سکیورٹی فورسز کو دی جس سے بی ایل اے کے خلاف کارروائی میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ علاقے میں بی ایل اے کے خلاف مقامی عوام کی نفرت کس قدر شدید ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی تعاون نے آپریشن کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: قادرآباد نوشکی میں ناکام حملے کے بعد گرفتار بی ایل اے دہشت گرد کی بشیر زیب کو گندی گالیاں

اس سے پہلے ایک ویڈیو وائر ہوئی ہے جس میں قادرآباد نوشکی میں ناکام حملے کے بعد گرفتار بی ایل اے دہشت گرد نے بشیر زیب کو گندی گالیاں دی ہیں۔

قادرآباد نوشکی میں ناکام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد آپریشن کے دوران حراست میں ہے اور اس دوران وہ معافی مانگ رہا ہے اور کلعدم تنظیم کے سربراہ بشیر زیب کو گندی گالیاں دے رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ویڈیو نے بی ایل اے کے سرگرمیوں اور ان کے رہنماوں کے خلاف معلومات کو عوام کے سامنے واضح کر دیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔

Scroll to Top