ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کے بھارت میچ بائیکاٹ پر سری لنکا بھی میدان میں آ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ کے معاملے پر سری لنکا بھی میدان میں آ گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر سری لنکا نے پاکستان سے نظرِ ثانی کی اپیل کر دی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو باقاعدہ خط لکھا ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ! بنگلہ دیش کا بڑا اعلان، پاکستان کے جرات مندانہ فیصلے کی کھل کر حمایت

سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں بورڈ کو مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔

واضح رہے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

Scroll to Top