ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے ۔

بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

Scroll to Top