بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی؟

بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کاٹی جائے گی؟

وفاقی وزارت تخفیف غربت وسماجی تحفظ نے رواں سال کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری کردیا ،

جس کے مطابق بینک یکم رمضان کو ایک لاکھ 79ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکواۃ کاٹیں گے ۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکائونٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوۃ کٹوتی ہوگی

مراسلے میں کہا گیا کہ بچت اکائونٹ ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکائونٹس پر زکوۃ لاگو ہوگی ، کرنٹ اکائونٹس سے زکوۃ نہیں کاٹی جائے گی ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ زکوۃ کی کٹوتی یکم یا دو مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی ، یکم رمضان المبارک کو بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے ۔

Scroll to Top