ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کینسل کردی
شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنما ، ہوٹل کے باہر پہنچ گئے جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں
گزشتہ روز عمر ایوب نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کہا ہم پردباؤ ہے۔ آپ سمجھدار ہیں سمجھ جائیں، جبکہ اسد قیصر بولے جنگل کا قانون چلانا ہے تو پھر آئین کو بیچ سے نکال دیں، ہم آپ سے مقابلہ کریں گے۔
اپوزیشن کی دو روزہ کانفرنس گذشتہ روز اسلام آباد کے ہوٹل میں شروع ہوئی ، جہاں جماعتوں نے موجود ہ سیاسی صورتحال اورملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن الائنس کی قومی کانفرنس کے دوسرروز کی ہوٹل بکنگ کینسل ہونے کے بعدحزب اختلاف نے ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔
اپوزیشن رہنمائوں کیساتھ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کانفرنس ملکی مسائل ، قانون کی حکمرانی اور آئین کے حوالے سے ہے ۔





