علی امین گنڈا پور کا عمران خان کے لیے ایسا اعلان کہ سب کی آنکھیں نم ہو گئیں

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لیے اپنی ایک آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے پختونخوا ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے حلقے کے تقریباً 100 افراد بھی عمران خان کو اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ جیل میں قید کے دوران بجلی کے شارٹ کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ خراب ہو چکی ہے، تاہم ان کی ایک آنکھ بالکل ٹھیک ہے اور وہ اسے بانی پی ٹی آئی کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، ہمارا دھرنا جاری رہے گا اور یہ احتجاج ان کی صحت اور آزادی کے تحفظ تک جاری رہے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے عوام کی وفاداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور 8 فروری 2024 کے عوامی ووٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام ان کے موقف کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم دھمکیاں نہیں دیتے، لیکن مطالبات کے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان اچکزئی

سابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اپوزیشن اور حکومت دونوں کو خبردار کیا کہ عوامی مطالبات کی طرف توجہ نہ دی گئی تو دھرنا اور احتجاج شدت اختیار کر سکتا ہے، اور اس جدوجہد میں ہر ممکن قربانی دینے کے لیے وہ اور ان کے حلقے کے افراد تیار ہیں۔

اس موقع پر دھرنے میں شریک کارکنان اور حمایت کرنے والے افراد نے علی امین گنڈا پور کے اس اعلان کو ہمت اور جذبے کی علامت قرار دیا۔

Scroll to Top