عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے تفتیشی ٹیم کی دوبارہ اڈیالہ جیل آمد

حکومت کا عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو بھی تمام قانونی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ صحت جیسے حساس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بے بنیاد پروپیگنڈا اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، لہٰذا اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے۔

Scroll to Top