سہیل آفریدی کا ابصار عالم کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے معروف اینکر ابصار عالم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ابصار عالم یہ دعویٰ کر کے عوام میں انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں کہ خان صاحب کی بینائی مستقل طور پر چلی گئی ہے،جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خان صاحب کی بینائی میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔

Scroll to Top