پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کے حوالے سے کشمکش جاری ہے اور قیادت نے اہم میٹنگ بلالی ۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد پارٹی میں ابہام کو دور کرنا اور واضح قیادت و یکسوئی برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس حوالے سے اہم بات چیت ہو رہی ہے کہ پارٹی کے فیصلوں کا اختیار کس کے پاس ہوگا۔
جنید اکبر خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصلوں کا اختیار دونوں اپوزیشن لیڈران کو دیا تھا، جبکہ محمود خان اچکزئی نے اجلاس میں بانی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ بہتر ہو رہی ہیں۔
اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈاکٹرز کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ منظم ہو کر احتجاج کیا جائے اور کہا کہ وہ لوگ جو راتیں گزار چکے ہیں، ان کے پاس پینے کو پانی بھی نہیں تھا، اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا، عمران خان کی صحت سے متعلق بڑا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس کے بعد اب پارٹی کے اندر فیصلہ سازی اور قیادت کے اختیار کے حوالے سے واضح لائحہ عمل سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔





