سولر صارفین کے لیے اچھی خبر، نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے قوانین میں ترمیم کر دی

نیپرا نے سولر صارفین کے لیے خوشخبری سنانے ہوئے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کر دی ہے ۔

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے قوانین میں حالیہ ترمیمات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق پرانے سولر صارفین پر یہ ترمیمات لاگو نہیں ہوں گی۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے اپنی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے اور پرانے صارفین کو معاہدے کے مطابق ہی بل کیا جائے گا۔

نئے قوانین صرف نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر لاگو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے نیٹ میٹرنگ درخواستیں روکنے پر بجلی کمپنیوں کو سخت نوٹس جاری کر دیا

اس فیصلے سے سولر انرجی صارفین کو استحکام اور مالی منصوبہ بندی میں سہولت حاصل ہوگی اور موجودہ صارفین پر کسی قسم کی تبدیلی یا اضافی بوجھ عائد نہیں ہوگا۔

Scroll to Top