کھیل ہی جرائم کا توڑ ہیں، کرکٹ فائنل میں ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کا بڑا اعلان

 محمد شعیب مہمند
ہنگو: کرکٹ لیگ گلشن موٹر کار سیزن 02 کے فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خان زیب مہمند نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جس سے ایونٹ کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا۔

فائنل مقابلے میں سیاسی و سماجی شخصیات، علاقائی مشران اور عوامی نمائندگان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہنگو خانزیب خان مہمندنے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو پولیس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

خان زیب مہمند کا کہنا تھا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے جرائم میں کمی اور امن و امان کے قیام میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو پولیس کی بہادری: عوام کی جانیں محفوظ، ڈی پی او خان زیب مہمند کی ستائش

فائنل میچ کے اختتام پر ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ لیگ کے اسپانسر کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ایونٹ کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔

Scroll to Top