پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے دوران ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ ہلاکت پر غفلت کی ذمہ داری قبول کر لی۔
شیر علی ارباب نے اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں کی بندش کے دوران ایمبولینسوں اور دیگر مریضوں کو گزرنے کے لیے ہمیشہ راستہ فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کو اپنے قائد کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کسی کی جان کو خطرے میں ڈالا جائے۔
رہنما نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک سبق ہے اور آئندہ احتجاج کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی شہری کو مشکلات یا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنادی
شیر علی ارباب کے اعتراف کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں اس واقعے پر بحث جاری ہے۔





