خیبرپختونخوا حکومت نے پانچ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 20 کے چار افسران شامل ہیں جو مختلف کیڈرز سے تعلق رکھتے ہیں۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، گریڈ 17 کے پی اے ایس آفیسر محمد وقاص مسود چوہدری کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم اینڈ آر یو تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح شوکت فیض کو چیف کنزرویٹر آف فارسٹ لگایا گیا ہے، جو گریڈ 20 میں ترقی پا چکے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد ابراہیم کو سینئر ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوات کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ صدیق گل کو ڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ اینڈ فارمز پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عبدالعزیز کو ایک دن کے لیے سینئر ڈائریکٹر لائیوسٹاک سوات لگایا گیا اور بعد ازاں انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لائیوسٹاک خیبرپختونخوا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ ،پولیس افسران کے تبادلے
لائیوسٹاک کے تینوں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں ان کی ترقی کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔





