باجوڑ خودکش حملے کے بعدآئی جی ایف سی (نارتھ )کا دبنگ ردعمل، موٹر سائیکل پر عوام کے درمیان پہنچ گئے

16 فروری کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کے بعد آئی جی فرنٹیر کور (نارتھ) میجر جنرل عمران سرتاج راؤ کو باجوڑ کے علاقے ماموند میں کسی پروٹوکول کے بغیر عام عوام کے درمیان پہنچ گئے۔

میجر جنرل عمران سرتاج راؤ نے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موٹر سائیکل کا انتخاب کیا۔

وہ ماموند کی گلیوں اور سڑکوں پر ایک عام شہری کی طرح موٹر سائیکل چلاتے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

میجر جنرل عمران سرتاج راؤ نے اس دوران مقامی لوگوں سے گفتگو بھی کی اور انہیں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Scroll to Top