صوابی موٹروے پی ٹی آئی دھرنے ختم کرنے کے آفٹرشاکس آنا شروع، ڈی پی او صوابی ضیاءالدین تبدیل

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی موٹروے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ دھرنےکو ختم کرنےپر انتظامی سطح پر بڑے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا تبادلہ کر دیاگیا ہے۔

آج جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کو صوابی کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت دیگر اضلاع میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس میں محمد خالدکو ایس ایس پی کوآرڈینیشن پشاور سے ہٹا کر ڈی پی او باجوڑ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او ڈی آئی خان سجاد احمد صاحبزادہ اور اے آئی جی لاجسٹک محمد ایاز کو مزید تعیناتی کے لیے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top