خلیل اللہ مہمند
ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں ایک تیز رفتار دس ویلر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت داؤ ولد میر عالم ساکن غفار سیرئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ نور اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔





