کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچ اور نصیرآباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مچ میں ٹرک اور ویگن کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ویگن سڑک سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ویگن میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، خیبرپختونخوا کے دو شہروں سے میچز منتقل کرنے کا اعلان
دوسری جانب نصیرآباد میں ڈھاڈر قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔





