وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست دینے والوں کےلئے اہم خبر

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے والے طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نیاز احمد اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں آگاہ کیا کہ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی ترسیل اور تقسیم کا عمل باقاعدہ طور پر جاری ہے۔

انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جن یونیورسٹیوں کے لیے لیپ ٹاپس مختص کیے گئے ہیں وہاں کھیپ پہنچ چکی ہے، اس لیے متعلقہ طلبہ اپنی جامعہ سے رابطہ کریں۔ فوکل پرسن کے پاس مطلوبہ دستاویزات جمع کروا کر اپنا لیپ ٹاپ وصول کیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے تعلیمی سفر کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے تیار رہیں۔

Scroll to Top