میٹا کی ملکیت میں موجود دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر گروپ میسج ہسٹری متعارف کردیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت جب کوئی شخص کسی گروپ میں شامل ہوتا ہے تو وہ وہ پیغامات بھی دیکھ سکے گا جو اس کے گروپ میں شامل ہونے سے پہلے بھیجے گئے تھے۔
اس فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن منتخب کر سکتے ہیں کہ نئے ممبر کو کتنے پچھلے پیغامات دکھائے جائیں, ایڈمن کم از کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 250 پیغامات منتخب کر سکتا ہے, ہر پیغام ٹائم اسٹیمپ اور بھیجنے والے کی معلومات کے ساتھ دکھائی دیتا ہے، تاکہ پیغامات واضح اور آسانی سے سمجھ میں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے واٹس ایپ پر پابندی کا اعلان کر دیا، قانونی خلاف ورزی قرار
اس سے پہلے نئے ممبرز صرف وہی پیغامات دیکھ سکتے تھے جو شامل ہونے کے بعد بھیجے گئے تھے، جس کی وجہ سے پرانے پیغامات کا خلاصہ دستی طور پر فراہم کرنا پڑتا تھا۔ اب یہ فیچر کمیونیکیشن کو زیادہ آسان بناتا ہے جبکہ پرائیویسی اور سیکیورٹی برقرار رکھی گئی ہے۔
واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ رہے گا اور ایڈمن کے لیے اختیاری ہے یعنی وہ پوری گروپ کی آپریشنل شرائط خود طے کر سکتا ہے۔





