ہر میلی آنکھ جو پاکستان کی طرف اُٹھے، اس کا صفایا کر دیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

ہر میلی آنکھ جو پاکستان کی طرف اُٹھے، اس کا صفایا کر دیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا جو پاکستان کی طرف اٹھے گی۔ یہ بیان افغانستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے فوری بعد سامنے آیا۔

گزشتہ روز بنوں میں دہشتگرد حملے میں لیفٹیننٹ کرنل گلفراز اور سپاہی کرامت شہید ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے نشانات بھی دیگر خودکش کارروائیوں کی طرح افغانستان سے ملے، جس سے دہشتگرد قیادت اور سہولت کاروں کی موجودگی سامنے آئی۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں، اور ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور ان کے اتحادیوں نے قبول کی ہے۔

رات گئے پاک فضائیہ نے دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس میں متعدد خوارج ہلاک ہوئے۔ طارق فضل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایک ایک کونے اور ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر میلی آنکھ کا صفایا کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر پاکستان کے لیے خطرہ بن کر نہیں رہ سکتے اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشتگرد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ طارق فضل چوہدری نے آخر میں پاکستان کے لیے “ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Scroll to Top