نمیبیاکو شکست ،پاکستان ٹی ٹونٹئی ورلڈ کپ کے سوپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز کے فرق سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، لیکن دونوں ابتدائی اوورز میں کچھ دقت کا شکار نظر آئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 5.1 اوورز میں 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی اسٹار ایک بار پھر نمبر ون بن گیا

اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 100 رنز تک پہنچایا۔ دوسری وکٹ 12.1 اوورز میں گری جب سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری اوورز میں شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان کریز پر برقرار رہے، اور صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 100 اور شاداب خان نے 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

میچ سے قبل کولمبو میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، کھلاڑی میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور یو ایس اے کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

پاکستان ٹیم میں آج دو تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔ شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Scroll to Top