خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ،نئے وزراء کن اضلاع سےلئے جائیں گے،تفصیلات سامنے آگئیں

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس موخر، وجہ کیا بنی؟ جانئے

خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ڈھائی بجے ہونے والا اجلاس وزیر اعلیٰ سہیل خان کی مصروفیات کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کے لیے اٹھارہ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں اہم حکومتی امور زیر غور آنے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ جائزہ اجلاسوں اور دیگر مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس اب بدھ، 25 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

موخر ہونے والے اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی پالیسیوں اور دیگر حکومتی امور پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام ارکان کابینہ کو دوبارہ ایجنڈا فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اہم فیصلوں کے لیے تیار رہیں۔

Scroll to Top