اختلافات میں شدت،وزیراعلی سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پورسے سیکیورٹی واپس لےلی

خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مابین اختلافات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ سے تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے رات گئے علی امین گنڈاپور کی حفاظت پر مامور تمام اہلکاروں کو واپس کلوز کر دیا گیا ہے اور ان کے لیے مختص سیکیورٹی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو متعدد بار سیکیورٹی تھریٹس موصول ہو چکی ہیں جبکہ ماضی میں ان کی رہائش گاہ پر دستی بم حملے کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے ۔

Scroll to Top