ملاقاتیں کیوں محدود ہوئیں؟ کوآرڈینیٹر وزیراعظم نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد: کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت میں پہلے کے مقابلے میں واضح بہتری آئی ہے اور ان کے تمام ضروری میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ باقاعدگی سے کیے جا رہے ہیں تاکہ علاج کے عمل میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست پرشفا انٹر نیشل ہسپتال کے ڈاکٹروں کو بھی طبی معائنے کے عمل میں شامل کیا گیا، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ملاقاتوں کو سیاسی رنگ دیا گیا، حالانکہ بیماری اور علاج کے معاملات کو سیاست سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مائیں اور بہنیں سب کی مشترکہ ہوتی ہیں اور ان معاملات کو سیاسی بحث کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ 2024 کے دوران ملاقاتوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں تھی، تاہم جب ملاقاتوں کے بعد سیاسی بیانیہ تشکیل دیا جانے لگا تو انتظامی طور پر کچھ حدود مقرر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کس صورت میں کھیل سکتا ہے؟

ان کے مطابق بنیادی ترجیح بانی پی ٹی آئی کی صحت ہے اور تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے سہیل آفریدی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ کسی بھی مریض کے مکمل طبی معائنے کے دوران مختلف نوعیت کے ٹیسٹ اور جائزے معمول کا حصہ ہوتے ہیں، جن کا مقصد مریض کی مجموعی صحت کا درست اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

Scroll to Top