سوا گھنٹے انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب نہیں دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شکوہ

سوا گھنٹے انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب نہیں دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شکوہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اوپن کورٹ میں چیف جسٹس کو سلام کیا، لیکن سوا گھنٹے انتظار کے باوجود جواب نہیں ملا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملاقات ممکن نہیں ہو رہی تھی، اس لیے وہ اوپن کورٹ میں گئے، روسٹرم پر جا کر سلام کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، بلکہ تمام دستیاب آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کیا جاتا ہے، جو ہر شہری اور پارٹی کا حق ہے۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ سوا گھنٹے تک انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب نہیں دیاانہوں نےمزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top