باجوڑ: مسلح افراد کی پولیس  پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

عباس خان

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے نوے کلی میں مسلح افراد نے پولیس کی ابابیل اسکوڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابابیل اسکوڈ کے اہلکار رمضان المبارک کے حوالے سے معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت یارزادہ، داؤد، عمران اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top