عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات جانئے

عیدالفطر پر کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات جانئے

وفاقی حکومت نے عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تعطیلات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہےتاہم چھٹیوں کا حتمی اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ 2026 (29 رمضان) کی شام کو طلب کیا گیا ہے جس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

حکومتی کیلنڈر اور ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق اگر رمضان المبارک 29 دن کا رہا اور چاند 19 مارچ کو نظر آ گیا تو عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اس صورت میں عید کی تعطیلات 20 سے 22 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اگر رمضان کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی اور سرکاری چھٹیاں 21 سے 23 مارچ تک دی جا سکتی ہیں۔

وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر میں عید کے لیے فی الحال 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) کی تاریخیں مختص کی گئی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ پیر 23 مارچ کو یوم پاکستان کی سالانہ عام تعطیل بھی ہےجو عید کی چھٹیوں کے ساتھ آنے کی وجہ سے شہریوں کو طویل تعطیلات ملنے کا قوی امکان ہے۔

وزارت داخلہ چاند کی رویت کے فوراً بعد چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Scroll to Top