خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 12 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ18 کے تین افسران بھی شامل ہیں ، محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ توصیف الرحمان، سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ محمد عامر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ٹی ایس ڈی دری زندہ ڈی آئی خان عامر زیب کے خدمات خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں ۔

اس طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ محمد براق اعوان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کولائی پالاس لگایا گیاہے ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرا- ون کوہاٹ دل نواز کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کولاچی ڈی آئی خان تعینات کیا گیاہے ۔

اس کے علاوہ سیکشن آفیسر محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا آفتاب احمد کو اسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ لگایا گیا ہے ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریویو پشاور ذولفقار خان کو اسسٹنٹ کمشنر ٹانک تعینات کیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق سیکشن آفیسر مینرل ڈیپارٹمنٹ طارق خان کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر پورن شانگلہ تعینات کیاگیاہےجبکہ سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر درہ زندا ڈی آئی خان لگایاگیاہے۔

اس طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون پارووا ڈی آئی خان شاہ بہرام کو اسسٹنٹ کمشنر وانا لوئر ساؤتھ وزیرستان جبکہ محمد احسن طاہر کو اسسٹنٹ کمشنر میرعلی شمالی وزیر ستان لگایاگیا ہے جبکہ اس عہدے کے اضافی چارج سے فہیم الدین کو ری لیو کردیا گیاہے۔سیکشن آفیسر زکوزکوٰةعشر وسیم یوسف خٹک کو اسسٹنٹ کمشنر رزمک شمالی وزیرستان لگایا گیاہے۔

Scroll to Top