افغان طالبان کی اشتعال انگیز ی کا موثر اور بھر پور جواب دیا جارہا ہے ، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی حالیہ اشتعال انگیزی کے حوالے سےوزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا، جس کے جواب میں اب چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان فورسز کو دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں افغان سائیڈ پر بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور ان کی متعدد چیک پوسٹیں اور فوجی ساز و سامان تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Scroll to Top