پاک افغان سرحد پر جاری اشتعال انگیزی کے دوران افغان طالبان کی جانب سے ایک اور انتہائی قابلِ مذمت قدم اٹھایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں افغان حدود سے کی جانے والی اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر ایک مسجد شدید متاثر ہوئی ہے۔
دشمن کی جانب سے عبادت گاہ کو نشانہ بنانا ان کے نام نہاد دعووں کی قلعی کھولتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی جانب سے کی جانے والی اس بزدلانہ فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سکائی نیوز نے افغان ائیر فورس سے متعلق جعلی سٹوری ڈیلیٹ کردی
جبکہ دوسری جانب پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جاری منظم پروپیگنڈے کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب بین الاقوامی نشریاتی ادارے “اسکائی نیوز” نے اپنی ایک من گھڑت اور مضحکہ خیز رپورٹ کو عوامی دباؤ اور حقائق سامنے آنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکائی نیوز نے پہلے اپنے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ کیا اور پھر ایک رپورٹ نشر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر “فضائی حملہ” کیا گیا ہے۔
تاہم، سوشل میڈیا پر حقائق سامنے آنے اور دفاعی ماہرین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اسکائی نیوز کو اپنی یہ جھوٹی اسٹوری اور ٹویٹ ہٹانی پڑی۔
حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے پاس کوئی فعال ایئر فورس موجود ہی نہیں ہے، ایسے میں فضائی حملے کا دعویٰ کرنا اسکائی نیوز کی پیشہ ورانہ نااہلی اور پاکستان کے خلاف بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکائی نیوز پاکستان دشمنی میں اتنا اندھا ہو گیا کہ وہ بنیادی زمینی حقائق بھی بھول گیا کہ جس ملک کے پاس لڑاکا طیارے ہی نہیں وہ فضائی حملہ کیسے کر سکتا ہے۔
اسکائی نیوز کی جانب سے رپورٹ ڈیلیٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خبر محض بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینے اور پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے گھڑی گئی تھی، جو کہ اب بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔





