ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود میں شدید خطرات پیدا ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹ کو فوری طور پر تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دبئی سے آپریٹ ہونے والے تمام فضائی آپریشنز کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے خطرے کے باعث مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہزاروں مسافر پروازوں کی معطلی کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں۔





