ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تین مختلف ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں میں ایران کی اہم عسکری شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔
ان ذرائع میں دو اسرائیلی فوجی کارروائی سے واقف افراد اور ایک علاقائی ذریعہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل کشیدگی،دبئی ایئرپورٹ بند،فضائی آپریشن معطل
ایران کی حکومت کی جانب سے ان شہادتوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور اسرائیل کی طرف سے بھی کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں ہوا۔




