ایران نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد تین رکنی عارضی رہبری کونسل کا اعلان کیا ہے، جو نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک امور مملکت چلاتی رہے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی کو اس عبوری کونسل کا فقیہ اور رکن مقرر کیا گیا ہے جو سپریم لیڈر کے فرائض عارضی طور پر انجام دے گی۔
اس تین رکنی کونسل میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل اسرائیلی رہائشی پلازہ سے ٹکرا گیا، بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک
واضح رہے کہ علی رضا اعرافی مجلس خبرگان کے نائب چیئرمین بھی ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن رہ چکے ہیں جو ایران میں انتخابی امیدواروں اور پارلیمنٹ کے قوانین کی جانچ کرتی ہے۔
علی رضا اعرافی دینی مدارس کے سربراہ بھی ہیں اور ایران کے اندر خامنہ ای کے معتمدین میں شمار کیے جاتے ہیں، اور انہیں انتظامی صلاحیتوں کا حامل سمجھا جاتا ہے۔





