پاکستانی صحافی، سوشل میڈیا کانٹینٹ ایڈیٹر اور تجزیہ کار فہمیدہ یوسفی نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی اور جاز تماشہ ایپ کی ٹرانسمیشن کا ہیک ہونا کوئی معمولی واقعہ نہیں۔
فہمیدہ یوسفزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سائبر حملہ بھارتی اور اسرائیلی ہیکرز کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا اور یہ ایک پیشہ ورانہ اور سوچ سمجھ کر کیا گیا اقدام تھا جو خاص طور پر پاک فوج کو نشانہ بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا۔
صحافی فہمیدہ یوسفی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ واضح طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج وہ واحد قوت ہے جو دشمن عناصر کے سامنے کھڑی ہے، جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بڑے سائبر اٹیک کا سامنا، ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز کو اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لیا
واضح رہے اسرائیلی موساد اور بھارتی را نے سائبر حملہ کر کے موبائل اسٹریمنگ ایپ تماشہ اور نیوز چینل جیو نیوز کی براہِ راست ٹرانسمیشن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔





