ایران پر حملوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک منظم ہائبرڈ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ابتدا سرحدی دباؤ اور طالبان کے ذریعے ہوئی، جبکہ اب سائبر حملوں اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اندرونی جذبات، خصوصاً خامنہ ای کی ہلاکت پر عوامی غم و غصے کو ہوا دینے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کی جا سکے اور سڑکوں پر بے چینی بڑھے۔
ماہرین اسے روایتی جنگ نہیں بلکہ مکمل ہائبرڈ وار قرار دیتے ہیں جہاں سرحدی دباؤ، پراکسی عناصر، سائبر حملے اور نفسیاتی مہم سب ایک ہی ڈیزائن کا حصہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیو نیوز اور جاز تماشہ ایپ پر سائبر حملہ معمولی نہیں، پاک فوج کر نشانہ بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا، صحافی فہمیدہ یوسفی
ایسے وقت میں قوم کو جذبات کے بجائے شعور، تصدیق شدہ معلومات اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی ہوگی، دشمن کی کامیابی ہماری تقسیم میں ہے، اور اس کی ناکامی ہمارے اتحاد میں۔





