ففتھ جنریشن وار، اسرائیل نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے پروپیگنڈا موساد کے گوگل ایڈز چلا دئیے،ایرانی شہریوں کو باہر نکلنے کیلئے اکسایا جانے لگا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایک وسیع پیمانے پر پروپیگنڈا مہم کے تحت گوگل ایڈ کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنا پیغام پھیلانا شروع کر دیا ہے۔

موساد کی جانب سے جاری کیا گیا یہ پیغام فارسی زبان میں ہے، جس میں ایران میں موجود افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ یا قریبی لوگوں کی مدد کے لیے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں تاکہ ان کی آواز دنیا تک پہنچ سکے۔

یہ مہم خاص طور پر ایران میں موجود مظلومین کے لیے مدد کی درخواست پر مبنی ہے اور اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، موبائل ایپس اور ویب سائٹس پر وائرل کیا جا رہا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل نے اربوں ڈالر خرچ کر کے اس پروپیگنڈا مہم کو اسٹریٹیجک انداز میں منظم کیا ہے تاکہ علاقائی کشیدگی کو ہوا دی جا سکے اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سیاسی اور سماجی انتشار پھیلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ، پاکستان کے خلاف منظم ہائبرڈ حملے اور پروپیگنڈا کے ذریعے انتشار پھیلانے لگے

موساد کا یہ اقدام خطے کی موجودہ نازک صورتحال میں ایک نیا باب کھولتا نظر آتا ہے، جہاں معلوماتی جنگ کے ذریعے دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Scroll to Top