گلگت و سکردو میں امن و امان کی پیش نظر کرفیو نافذ، 3 اضلاع میں فوج تعینات

گلگت/سکردو:وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت سے ضلع گلگت اورا سکردو میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے فوج کی تعیناتی کیلئے لیٹر جاری کر دیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو پیر کی رات 12بجے سے 4 مارچ تک نافذ رہے گا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرفیو میں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے 3اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطا بق گلگت، سکردواورشگر کےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی ہے۔

یاد رہے ایرانی سپریم لیڈر آیت االلہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج کیا گیا ہے اور گلگت سکردو میں بھی شدید احتجاج کیا گیا جہاں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، یروشلم اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے

اس دورن اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر، ایس پی آفس، ایس سی او سافٹ ویئر پارک سمیت کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس سے اموات اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

علماء کرام نے عوام سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سےنمٹنے کیلئے انتظامیہ نے کرفیو لگانے اور فوج طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

Scroll to Top