پاکستان نے قندھار میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹرز اور پولیس ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا

قندھار: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے قندھار میں اہم دہشتگرد اور عسکری مراکز پر فیصلہ کن کارروائی کی۔ اس کارروائی میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹرز اور قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران درست نشانے اور بھرپور مارٹر فائر کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشنیں شدید نقصان پہنچیں اور متعدد ٹھکانے زمین بوس ہوئے۔

قندھار میں واقع یہ مراکز دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے اور پاکستان کی اس کارروائی کا مقصد سرحدی سیکورٹی کو مضبوط کرنا اور دہشتگرد عناصر کو غیر فعال کرنا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی مؤثر اور فیصلہ کن تھی، جس میں دشمن عناصر کی استعداد کار بری طرح متاثر ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائی سرحد پار دہشتگردی کے خلاف عزم اور سرحدی سیکورٹی کو مستحکم کرنے کی واضح نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی اے ٹھکانوں پر فیصلہ کن مارٹر فائر سے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا

پاکستانی فورسز نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ امن و امان قائم رہے اور دہشتگردی کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

کارروائی کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف یہ اقدام علاقے میں دہشتگردوں کے لیے واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی کمزوری برداشت نہیں کرے گا۔

Scroll to Top