رات کے اندھیروں میں F-17 تھنڈر کی گرج، افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر فیصلہ کن حملہ

افغانستان رات کے اندھیروں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فیصلہ کن کارروائی کی۔

پاکستان ایئر فورس کے F-17 تھنڈر طیاروں نے دہشتگرد مراکز پر مارٹر فائر اور بمباری کے ذریعے شدید حملہ کیا، جس سے دشمن کی پوزیشنیں بری طرح متاثر ہوئیں اور متعدد ٹھکانے زمین بوس ہوئے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور دہشتگرد عناصر کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔ پاکستان آرمی کی زمینی فورسز نے بھی فضائی حملوں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی پوزیشنوں پر بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کی۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ F-17 تھنڈر کی فضائی مہم انتہائی مؤثر رہی اور دشمن کے ٹھکانوں کو مکمل نقصان پہنچا۔

پاک فوج کی یہ کارروائی دہشتگردی کے خلاف عزم اور سرحدوں کی حفاظت میں پاکستانی فورسز کی قربانی اور مہارت کا مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے قندھار میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹرز اور پولیس ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا

ذرائع نے مزید کہا کہ سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے اور دہشتگردی کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کی یہ مؤثر کارروائی نہ صرف دہشتگردوں کے لیے واضح پیغام ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاک فوج اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔

Scroll to Top