واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے اور جو شخص ایران میں لیڈر بننا چاہے گا، وہ مارا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے معاملے میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور ایران کے میزائل اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگی محاذ پر صورتحال توقع سے بہتر ہے اور امریکی افواج نے ایران پر بروقت کارروائی کر کے ممکنہ خطرات کو ختم کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا، اور ایران کے پاس جلد ایٹمی ہتھیار آ جاتے۔
ہم نے ایران کے پڑوسی ممالک اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کو پہلے ہی ناکام بنایا ہے۔ جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے ہیں تو بہت بری چیزیں ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے قندھار میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹرز اور پولیس ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکنے کے لیے اقدام کیا اور سابق صدر باراک اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر بھی تنقید کی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو یقین ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات میں انہیں امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپین بھی امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے رضامند ہے۔





