شمالی وزیرستان میں آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ دشمن اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف کے حصول تک اسے مکمل کیا جائے گا۔ پاک فوج نے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے لیے محفوظ ماحول قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔





