مذاکرات سے متعلق امریکی پیشکش پر ایرانی صدر کا سخت ردعمل

مذاکرات سے متعلق امریکی پیشکش پر ایرانی صدر پزشکیان کا سخت ردعمل

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ تہران واشنگٹن پر کسی صورت اعتماد نہیں کر سکتا، کیونکہ ایک ایسے دشمن کے ساتھ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں بنتا جو بات چیت کے دوران بھی حملے کرے اور ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کے درپے ہو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آیا، اسے جنگ اور جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ اب کسی بھی قسم کی گفتگو مکمل طور پر بے معنی ہو چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی صدر کا بڑا اعلان

 صدر مسعود پزشکیان نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکہ نے اب تک ایران پر تین مرتبہ حملے کیے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن کا اصل مقصد سفارت کاری یا مذاکرات نہیں، بلکہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے۔

Scroll to Top