نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کی جرأت مندانہ کارروائی، طالبان کے چنگل سے ملک کی آزادی کا اعلان

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کی جرأت مندانہ کارروائی، طالبان کے چنگل سے ملک کی آزادی کا اعلان

افغانستان میں بڑھتی ہوئی طالبان کی انتہا پسندی اور جارحیت کے پیش نظر نیشنل موبلائزیشن فرنٹ (این ایم ایف) نے محاذ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ این ایم ایف افغانستان کے شمالی اور مشرقی صوبوں کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد طالبان رجیم کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کرنا ہے۔

این ایم ایف کے مطابق افغان عوام کے پاس طالبان کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، کیونکہ ملک کی بڑی آبادی سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی مسائل سے شدید پریشان ہے۔ این ایم ایف نے واضح کیا کہ سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا، لیکن آج طالبان کے خلاف یہ فرض اس سے بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

این ایم ایف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان عوام کے نمائندے نہیں، بلکہ غاصب ہیں جو ملک پر جبراً قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ افغان بیٹے اور بیٹیاں اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے اپنے ملک کو بچانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

این ایم ایف نے مزید بتایا کہ طالبان رجیم مکالمے اور مذاکرات کی قائل نہیں ہے، اور ملک کی بھلائی کے لیے طاقت کے ذریعے مؤثر مزاحمت ناگزیر ہو چکی ہے۔

Scroll to Top