امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کلیدی کردار، رائٹرز کا بڑا دعویٰ

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نےسفارت کاری کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی مخلصانہ کوششیں کیں، جس کے مثبت نتائج اب صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ایران اور امریکہ، دونوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات نے اس حساس مشن کی کامیابی میں مدد دی ہے۔

Scroll to Top