مکران کوسٹل ہائی وے پرگیس باؤزر اورکارمیں تصادم

ہنگو، زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ اور بیٹا جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

سید فخر کاکا خیل

ہنگو کے علاقے درسمند میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باپ اور بیٹے کے طور پر ہوئی ہے جن کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عبدالرؤف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top