اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مبینہ متنازع ٹوئٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کھلاڑی کی جانب سے وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک ٹوئٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے پی سی بی نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ اس معاملے پر نسیم شاہ نے وضاحت پیش کی، تاہم سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری رہا۔
اسی دوران جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ بھی نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نسیم شاہ کے حق میں اظہارِ یکجہتی کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں۔وہ یہ کہ
یہاں،بیٹ، گھمانے کی آزادی ہے۔مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے۔ ورنہ کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ۔موجودہ نظام میں،کانا،بہرا،اور گونگا رہنا ضروری ہے۔— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) March 30, 2026
حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں کہا نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں، یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے، ورنہ کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ نظام میں کانا، بہرا اور گونگا رہنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : متنازع ٹویٹ کا معاملہ،فاسٹ بالر نسیم شاہ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین نسیم شاہ کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں، جبکہ دیگر اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔





