نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے

وزیر خارجہ کے بیجنگ پہنچنے پر چینی حکومت کے سفیر یو ژیاؤ یونگ اور پاکستان کے سفیر برائے چین، خلیل ہاشمی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سرکاری دورے کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقاتیں چینی حکام سے ہوں گی جس میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top