تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، 111 ڈالر کی حد عبور، مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ

تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، 111 ڈالر کی حد عبور، مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ

عالمی تیل مارکیٹ میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کو ڈیل کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل 11.4 فیصد اضافے کے بعد 111.54 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7.78 فیصد اضافے کے ساتھ 109.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ماہرین کے مطابق ایران کو ڈیل کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اس اقدام نے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے بیانات بھی تیل کی عالمی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور سرمایہ کار اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ صورتحال عالمی مارکیٹ کے لیے ایک سنگین انتباہ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نہ صرف توانائی کی صنعت بلکہ روزمرہ زندگی اور معیشت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

Scroll to Top