آپریشن ’’غضب للحق‘‘ میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان، وزارت اطلاعات نے تفصیلات جاری کر دیں

وزارت اطلاعات نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچا ہے، آپریشن کے دوران 796 جنگجو ہلاک اور 1043 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی 286 چوکیاں تباہ کی گئیں جبکہ 44 چوکیوں پر قبضہ بھی حاصل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے 81 ٹھکانے فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنائے گئے اور 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کامیابی، گرفتار افغان شہری کا بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غلام خان سیکٹر میں افغان طالبان کی سرحدی چوکی پر حملے کی کوشش مکمل ناکام بنا دی گئی، جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، اس کارروائی میں 37 جنگجو ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ نے افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید دھچکا دیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس آپریشن نے دہشت گردوں کی عسکری صلاحیت کو بھی بڑا نقصان پہنچایا اور سرحدی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

Scroll to Top